: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
(ایجنسیز) فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کے لیے سرگرم اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گیارہ ارکان پارلیمان اور ایک وزیر اب بھی بدستور قید ہے۔ ان تمام ارکان پارلیمان اور وزیر کی انتظامی حراست کی مدت ختم ہونے سے قبل اس میں مزید توسیع کر دی جاتی ہے۔
مرکز احرار برائے اسیران کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام ارکان اسمبلی ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور انہیں اب
انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست محمد ابو طیر، یاسر منصور، محمود الرمحی، نزار رمضان، محمدماہر بدر، عبدالجابر فقہا، احمد عطون، محمد جمال النتشہ، حاتم قفیشہ، مروان البرغوثی اور احمد سعدات جبکہ وزیر عیسیٰ الجعبری اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست میں ہیں۔
انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ صہیونی جیلوں میں زیرحراست تمام ارکان اسمبلی کسی نہ کسی مرض میں بھی متبلا ہیں لیکن اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے نہ تو ان کی طبی طور پر دیکھ بحال کی جاتی ہے اور نہ ہی ان کےعزیزو اقارب کو ان سے ملاقات کی اجازت حاصل ہے۔